جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کیسے کنٹرول کریں؟

ماہرین صحت نے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا ہے۔

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ کولیسٹرول کو جسم کیلئے فائدہ مند بھی ہے مگر اس کی زیادتی سے بہت کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اورموٹاپا اس کی وجہ سے ہوتاہے۔

ماہرین کے مطابق جسٹم میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بنتی ہے ۔چکنائی شریانوں کو تنگ کرتی ہے جس سے دل تک خون کی بہتر سپلائی  نہیں پہنچ سکتی اورانسان کو ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ورزش کی عادت اپنانا ہوگی ۔کیونکہ چہل قدمی کولیسٹرول کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ ہے۔دوسری سائیکل چلانے سے بھی کولیسٹرول اور موٹاپے سے نجات مل سکتی ہے۔

ماہرین کامزید بتاناتھا کہ جاکنگ بھی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک آسان ورزش ہے۔

Back to top button