ٹرمپ کا دنیا کی جنگیں ایک فون پر ختم کرنے کااعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر صدارتی الیکشن جیت گیا تو ایک فون کال پر دنیا بھر کی جنگیں ختم کردوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کاانتخابی مہم سے خطاب میں کہنا تھا کہ روس یوکرین اور حماس اسرائیل کی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو ایسی جنگیں صرف ایک ٹیلی فون کال پر ختم کروں گا ۔اگر میں امریکہ کا صدر ہوتا تو اسرائیل کو کبھی غزہ میں گھسنے کی اجازت نہ دیتا ۔

 سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو قابو کرنے کافیصلہ

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو سخت تنقید کانشانہ بنایا او کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔حکومت مسائل حل نہیں کررہی ۔الیکشن امریکہ کی تاریخ میں اہم ترین ثابت ہوں گے۔میں سمجھ سکتا ہوں کہ شمالی کوریا کے سربراہ میری کمی شدت سے محسوس کرریں گے۔

Back to top button