سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو قابو کرنے کافیصلہ

وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کی روک تھام سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے نیکسٹ جنریشن فائر والز کی تنصیب کے لیے بولیاں طلب کی ہیں،انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلیکیشن فائر والز نصب کی جائے گی۔نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔نیکسٹ جنریشن فائر وال سے ریئل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہوسکے گی ۔۔

الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر جسٹس عالیہ نیلم ڈٹ گئیں

 وال سے یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلیکیشن کنٹرول اور مالویئر پروٹیکشن ہوسکے گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سیکیورٹی خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات کرسکے گی۔فیصلے سے ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب اپلیکشنز کے ڈیٹا مانیٹرنگ اور فلٹرنگ ہوسکے گی،پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کی ہیں۔

Back to top button