پاکستانی گوشت کی برآمدات 51 کروڑ ڈالر سے زائد تک پہنچ گئیں

مالی سال 2024 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 51 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں،جوگزشتہ برس کے 42 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کےمقابلے میں 20فیصد زائد ہیں۔

برآمدات کاحجم 24 فیصد اضافہ کےبعد گزشتہ مالی سال کے 99 ہزار 892 ٹن کےمقابلے میں بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 515 ٹن تک پہنچ گیا،جو عالمی منڈی میں طلب اور روپے کی قدر میں نمایاں کمی کےبعد مسابقتی قیمتوں کی وجہ سےہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 40کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

ماہرین کے مطابق  مجموعی نمو کےباوجود مالی سال 2024 کےدوران عالمی مارکیٹ میں گوشت کی اوسط قیمت ایک برس قبل 4.3 ڈالر فی کلوگرام کےمقابلے میں 3 فیصد کم ہوکر 4.1 ڈالر فی کلوگرام رہ گئی۔

Back to top button