اسماعیل ہنیہ کی شہادت:اسرائیل کاذمہ داری قبول کرنے سےانکار

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی رات مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا۔لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر فواد شکر مارے گئے تھے۔تاہم جس دن یعنی بدھ کو اسماعیل ہنیہ کا قتل ہوا اُس دن ہماری افواج نے مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا۔

قطر میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

واضح رہے کہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق فوجیوں کے لیے بنائی گئی پاسداران انقلاب کی ایک محفوظ ترین عمارت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو پُراسرار انداز میں نشانہ بنایا۔

Back to top button