پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے چوبیس برس بیت گئے

پاکستان میں شعبہ موسیقی کو جدت دینے والی منفرد آواز اور انداز کی مالک پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن کو دنیا سےرخصت ہوئے چوبیس برس بیت گئے۔

3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن کےگانے ڈریمر نےدنیا بھر میں دھوم مچائی،ان کے پینسٹھ لاکھ ریکارڈکیسٹس فروخت ہوئے۔

نازیہ حسن نےپندرہ برس کی عمر میں گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا ، پھر جوگایا کمال گایااور دنیابھر میں شہرت پائی۔ کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس اور بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ”ڈسکو دیوانے ۔۔ ”بوم بوم“ اور ”آنکھیں ملانے والے“ گانوں کے ذریعے فینز کےدلوں میں گھرکرلیا۔’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ پہلاگانا تھا جس نے نازیہ حسن کوشہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا، نازیہ حسن کانام برصغیر میں پاپ موسیقی کےبانیوں میں شمار کیاجاتا ہے۔

 

سید نور نے میرا کیریئر تباہ کیا : اداکارہ ریشم

گلوکارہ نازیہ حسن نےاپنے بھائی زوہیب حسن کےساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں مغربی اندازمتعارف کرایا،جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نےاپنی چھاپ چھوڑی ہے۔نازیہ حسن کاپہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ دنیا بھر کے 14 ممالک میں ریلیزہوا اور اس وقت کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ایشین پاپ ریکارڈ بن گیا جب کہ انگریزی زبان میں ڈریمر دیوانے نےدھوم مچائی۔

نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو 35 سال کی عمر میں لندن میں پھیپھڑوں کےکینسر کی وجہ سےانتقال کرگئی تھیں۔

Back to top button