ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2872 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 151208 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1081 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 707 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کُل ٹیسٹ: 922،665
صحتیاب مریض: 56،390 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 4331 کیسز اور 88 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1740 کیسز 50 اموات، سندھ 2287 کیسز 33 اموات، اسلام آباد288 کیسز 5 اموات اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1740 کیسز اور 50 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 55878 اور اموت 1081 تک جا پہنچی ہیں۔
PDMA Punjab Official
@PdmapunjabO
55,878 individuals have been infected with #Covid19 in Punjab till 10pm June 15, 2020. 1,740 new #coronavirus cases have been detected, 9,757 tests performed while 50 more lives have been lost in last 24 hours 1,081 lives in total have been lost while 17,730 people have recovered
View image on Twitter
26
12:01 AM – Jun 16, 2020
Twitter Ads info and privacy
22 people are talking about this
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17730 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ سے آج کورونا کے مزید 2287 کیسز اور 33 اموات رپورٹ ہوئی جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11819 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 33 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ کےمطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 57868 اور اموات 886 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 2287 کیسز میں سے 1436 نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ آج مزید 1222 مریض صحتیاب ہوئے جس سےصحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 29245 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 288کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 8857 ہوگئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 83 ہو چکی ہے۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2037 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 663 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 13 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 254 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
پیرکو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 707 تک جاپہنچی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 459 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 18472 ہوگئی ہے۔
صوبے میں اب تک 4692 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں پیر کے روز مزید 150 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8327 ہوگئی۔
صوبے میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں تعداد 85 ہوہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2916 ہے۔
گلگت بلتستان
پیر کو گلگت بلتستان میں مزید 14 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1143 ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔
گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 728 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
