خربوزہ کی مخصوص مقدارجسم کیلئےمفیدقرار

ماہیرین صحت نےخربوزہ کی مخصوص مقدارجسٹم کیلئےصحت منداور مفید قرار دیدی۔

اگر روزانہ کچھ مقدار میں خربوزہ کھایا جائے تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟خربوزے موسم گرما میں دستیاب ہوتے ہیں اور ان کی مٹھاس منہ کا ذائقہ بہتر بناتی ہے۔اس رسیلے پھل سے صرف منہ کا ذائقہ ہی بہتر نہیں ہوتا بلکہ صحت کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ پوٹاشیم، فولیٹ، کاپر، میگنیشم اور غذائی فائبر بھی انہیں کھانے سے جسم کو ملتے ہیں۔

خربوزوں میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے گرم موسم میں جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی۔خربوزے کھانے سے جسم کو ٹھنڈک ملتی ہے جبکہ حرارت سے تحفظ ملتا ہے۔ اس پھل میں پوٹاشیم جیسا جز موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔

Back to top button