قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے جامع ایکشن پلان تشکیل دیا جانا چاہیے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے ایک جامع ایکشن پلان تشکیل دیا جانا چاہیے،اس وقت سیاست کو پسِ پشت ڈال کر سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ تین اضلاع سرگودھا، چینوٹ اور حافظ آباد کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،پنجاب حکومت فوٹو سیشن سے نکل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے ایک جامع ایکشن پلان تشکیل دیا جانا چاہیے،اس وقت سیاست کو پس پشت ڈال کر سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
