مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک مشرق وسطیٰ میں دیرپا اور منصفانہ امن کا قیام ممکن نہیں۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکا اور ایران پر بھی زور دیا کہ وہ گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔
علاوہ ازیں انہوں نے سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو وسیع تر علاقائی تنازع میں گھسیٹنے کی کوششیں تشویش ناک ہیں۔
ویسٹ انڈیز سے شکست، سرفراز نے بیٹنگ کو ناکامی کی وجہ قرار دے دیا
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
