ویسٹ انڈیز سے شکست، سرفراز نے بیٹنگ کو ناکامی کی وجہ قرار دے دیا

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں شکست پر بیٹنگ کو ناکامی کی وجہ قرار دے دیا۔

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹنگ شعبے نے مایوس کیا، خاص طور پر دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اکثر مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔

ویسٹ انڈیز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کو برتری حاصل کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے، اگر وہ کچھ مزید صبر کا مظاہرہ کرتے تو پاکستان کو لیڈ مل سکتی تھی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننے چاہیے تھے۔ پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار تھی اور ٹیم نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دینے پر غور کیا جائے گا، تاہم حتمی فیصلہ کنڈیشنز کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

 

کے پی، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 32 دہشت گرد جہنم واصل

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی پوری بیٹنگ لائن 120 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Back to top button