لاہور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق

لاہور میں ڈیوس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حسنین شاہ جان کی بازی ہارگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیوس روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حسنین شاہ کی کار پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق صحافی حسنین شاہ اپنے دفتر سے لاہور پریس کلب جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
