جوڈیشل افسران کو ڈھائی سے3لاکھ روپے میں کاریں دینےکی سکیم آگئی

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے جوڈیشل افسران کو ڈھائی سے 3 لاکھ روپے میں کاریں دینےکی سکیم کی منظوری دے دی۔
سرکلر کے مطابق ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن فیسیلٹی کے تحت پنجاب بھر کے تقریباً 2 ہزار جوڈیشل افسران ڈھائی لاکھ سے ساڑھے3 لاکھ روپے تک کی رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں خرید سکیں گے۔
اس سکیم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور ججز فیملی کورٹس مستفید ہوں گے۔
انسداد دہشت گردی، احتساب، بینکنگ، ایف آئی اے، انسداد منشیات، کسٹمز اور لیبر کورٹس کے ججز بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔
سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، آئینی عدالت اور دیگر اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پنجاب جوڈیشری کے افسران بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
