انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 6پیسے مہنگا ،278روپے 64پیسے سے بڑھ کر 278روپے 70پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 102 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 211 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 59 کروڑ 24 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
واٹس ایپ،انسٹاگرام کی رفتار سست ہونے کی شکایات
اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,275 جبکہ کم ترین سطح 77,817 پوائنٹس رہی ۔
