واٹس ایپ،انسٹاگرام کی رفتار سست ہونے کی شکایات

پاکستان میں فائروال کی آزمائش سے انٹرنیٹ سروسز سسست روی کا شکار ہو گئیں،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی رفتار بھی متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق صارفین کی جانب سے کئی روز سے واٹس ایپ اورانسٹاگرام سست ہونے کی شکایت کی جارہی ہیں۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی پر پی ٹی اے کی جانب سے کوئی بھی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔مگر سوشل میڈیا صارفین انٹرنیٹ سست روی کی شکایت کرتے نظرآئے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
ملک میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت دوسری ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات نہیں ملیں۔ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ملک کے بڑے شہروں، کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے صارفین نے شکایات کی ہیں۔
