بجلی کے نظام کی بہتری سے معیشت بہتر ہوگی،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ بجلی کے نظام کی بہتری سے معیشت بہتر ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ہونیوالے چیئرمین اور بورڈ ممبران کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین اور ممبران موجود تھے۔
وزیراعظم نےڈسکوز بورڈز کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین اور ممبران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نےتعیناتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف انداز میں مکمل کرنے پر وفاقی وزیر پاور اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ کو قومی خدمت کا موقع ملا ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری پوری خوش اسلوبی سے نبھائیں گے۔یہ امر خوش آئند ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اچھے لوگوں کی تعیناتی ہوئی جنہیں اپنے شعبے پر عبور حاصل ہے۔نئی تعیناتیاں توانائی کے شعبے کی اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہے۔بجلی چوری کی روک تھام ، لائین لاسز میں کمی، اور ٹرانسمشن نظام میں بہتری حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی ترجیحات ہیں ۔ڈسکوز میں گورننس کا فقدان ہے جس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے
مولانافضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد بنانے کی تجویز
شہبازشریف نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ڈیجیٹائز یشن ترجیح ہونی چاہیے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کے بعد ان کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کی جائیگی۔بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی کسٹمر سروسز بہتر بنائیں۔اچھی کارکردگی والے افسران کی پزیرائی کی جائیگی اور خراب کارکردگی والے افسران کی سرزنش ہو گی۔
