مریم نواز کا ملتان ڈویژن میں صفائی کی شکایات حل کرنیکاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان ڈویژن میں سیوریج اور صفائی کی شکایات کو فوری حل کرنے کاحکم دیدیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ملتان ائرپورٹ پر خصوصی اجلاس ہوا۔ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو ملتان ڈویژن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، سی ایم اینیشیٹوز اور امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان ڈویژن میں منڈیوں میں لگائے گئے عوام دوست سیل کاؤنٹرز کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےلتان ڈویژن کے تمام اضلاع میں بیک وقت عوام دوست سیل کاؤنٹرز لگانے پر خوش کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے ستھرا پنجاب مہم میں اچھی کارکردگی پر کمشنر ملتان مریم خان کو شاباش  بھی دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےملتان شہر کی خوبصورتی پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی انیشیٹیوز کے ثمرات ملتان کے عوام تک یقینی طور پر پہنچانے کی ہدایت کی۔

بجلی کے نظام کی بہتری سے معیشت بہتر ہوگی،وزیراعظم

مریم نواز نے کہا کہ قیمتوں پر کنٹرول میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،افسران بھرپور مانیٹرنگ کریں۔سرکاری نرخ سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں۔امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی  جائے۔

Back to top button