ویٹو پاور کا غلط استعمال نظام کو مفلوج بنا رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویٹو پاور کا غلط استعمال نظام کو مفلوج بنا رہا ہے۔
ایمنسٹی رپورٹ کے مطابق ویٹو پاور کے غلط استعمال نے نظام کو مفلوج بنا دیا ہے، انسانی جانوں کی قدر کم ہو رہی ہے، اس نظام کو حالیہ برسوں میں شدید دھچکا لگا ہے جس سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی میں پیش پیش ہیں۔ نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن شکاری ہیں اور تینوں رہنما معاشی اور سیاسی غلبہ حاصل کرنے کے درپے ہیں۔
عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسا عالمی ماحول، جہاں وحشیانہ رویے پنپ سکیں، طویل عرصے سے تشکیل پا رہا تھا، دنیا میں سفارت کاری کی جگہ جنگ لے رہی ہے۔
ایرانی کم قیمت ڈرونز نے دشمن ممالک کے چھکے کیسے چھڑائے؟
ایمنسٹی سیکرٹری جنرل ایگنس کالا مارڈ نے کہا ہے کہ زیادہ تر حکومتیں عالمی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے مفاہمت یا خاموشی اختیار کر رہی ہیں، بعض ممالک نے جارحانہ پالیسیوں کی نقل بھی شروع کر دی ہے، شہریوں کے قتل کو معمول بنایا جا رہا ہے۔
