سری لنکن منیجر کے قاتلوں کے حامی ملزم کو ایک سال قید

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونیوالے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کے کیس میں ملزموں کی حمایت پر ایک شخص کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

پریانتھا کمارا قتل کے ملزموں کی حمایت کرنے والے شخص کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا سنائی ہے۔

عدالت کی جانب سے ملزم عدنان کو ایک سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم عدنان نے پریانتھا قتل کیس کے ملزموں کی حمایت پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا مقدمہ سب انسپکٹر مبارک علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

شرمیلا فاروقی اور نادیہ خان میں جنگ کیوں چھڑ گئی؟

Back to top button