’تو جھوم‘ کی موسیقی روح سے ترتیب دی گئی

لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین نے کوک سٹوڈیو کے گانے ’’تو جھوم‘‘ کی موسیقی روح سے ترتیب دی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے اسے پسند کیا۔
لیجنڈری گلوکارہ نے انٹرویو کے دوران’تو جھوم‘ اور کوک سٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے موسیقار جانتے ہیں کہ وہ کس طرح کے کلام گاتی ہیں۔
عابدہ پروین نے کہا کہ نصیبو لال کو ان کے ساتھ شامل کرکے گانے کو منفرد بنانے کا تجربہ اچھا رہا، کیونکہ وہ بھی ان کی طرح سینئر گلوکارہ اور مختلف گائیکی کی تاریخ رکھتی ہیں۔
ہمایوں سعید نے عدنان سے بیوی چرانے کا بدلہ لے لیا؟
عابدہ پروین نے تصوف اور صوفیانہ موسیقی پر بھی بات کی اور کہا کہ آغاز میں وہ صرف بزرگان دین کے کلاموں
کو محفلوں اور درگاہوں پر گاتی تھیں مگر بزرگان دین کے کلام کو جہاں بھی گایا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے۔
