کراچی:طوفانی ہوائوں نے دو افراد کی جان لے لی

کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے 2 افراد کی جان لے لی، موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تیز ہوا سے ناردرن بائی پاس نزد پاور ہاؤس گلبائی کانٹا موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تیز ہواؤں کے باعث گھر کی دیوار گرگئی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا، نعش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بلدیہ ٹاؤن سپارکو روڈ پر گھر کی چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے سبب گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
مری میں آج سے شدید برفباری کی پیشگوئی
کراچی میں تیز ہواؤں سے جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ، قناتیں، بینرز، لائٹس بھی گرگئیں، نارتھ کراچی میں زیر تعمیر دیوار گرگئی۔
