نیوزی لینڈ میں دنیا کا سب سے بڑا آلو اُگائے جانے کا دعویٰ

نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے اپنے گھر کے باغیچے میں آلو کو اُگایا ہے جس کے بارے میں جوڑے کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولِن اور ڈونا کریگ براؤن نے بتایا کہ آلو کا وزن 7.7 کلوگرام ہے جوکہ پچھلے ریکارڈ 4.5 کلوگرام وزنی آلو سے کہیں زیادہ ہے۔

جوڑے نے اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کیلئے آلو کے ایک حصے کو کاٹ کر ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے بھی بھیج دیا، کریگ براؤن نے کہا کہ ہم گنیز ورلڈ ریکارڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آلو کی تصاویر، ویڈیوز، فصل اور مِٹی کے ماہر سائنسدان کی تصدیق بھی بھیج دی۔

تھائی لینڈ میں مکڑی کی نئی قسم دریافت کر لی گئی

Back to top button