سروسز چیف کی مدت ملازمت کی قانون سازی کو تسلیم کریں گے اور آگے بڑھیں گے : سلمان اکرام راجہ

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانا سروسز کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس قانون سازی کو تسلیم کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔

پی ٹی آئی کے  سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ قانون سازی کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔سروسز چیف کی مدت 3 سے بڑھاکر 5 سال کر دی گئی۔ یہ سروسز کا اندرونی معاملہ ہوتاہے تاہم اس کو تسلیم کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں سپریم کورٹ میں 17 آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔ منصوبہ عدلیہ کو غیرفعال بناناہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مرضی سے اور مقتتدرہ کی خواہش پر ججز لگائے گی۔حکومت ایسے ججز لگاناچاہتی ہے جو پاکستانیوں کےحق سے دستربردار رہیں۔ پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانےکی سازش ہےاور خواہش ہے کہ ہر ایک خوف میں رہےکوئی سوال نہ اٹھائے۔ کسی وقت کسی کو بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔وہی حال ہمارا ہو گا جو انتظار پنجوتھا کا ہوا۔

توسیع کے قانون کو فارملائز کرکے افراد کے بجائے ادارے کو مضبوط کیا: خواجہ آصف

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمیں بطور ایک قوم اٹھنا ہو گا ہمیں انتظار پنجھوتھا کا چہرہ سامنےرکھنا ہوگا اور عدلیہ پر حملے کےخلاف مزاحمت کرنا ہوگی۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہےکہ ہم ایک آزاد قوم ہیں یا محکوم قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی اسی حقیقی آزادی کا نعرہ لگایا ہے۔ایک ریاست جس کا تعلق عوام سےٹوٹ چکا ہو ترقی نہیں کر سکتی۔

Back to top button