اداکارہ علیزے شاہ نے پوسٹس ڈیلیٹ کرنےپرخاموشی توڑ دی

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پرخاموشی توڑ دی۔
اداکارہ نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ اقدام ذہنی دباؤ کی وجہ سے اٹھایا ہے۔پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد میں خوش بھی ہوں اور شرمندہ بھی، انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے نہیں جانتی تھیں کہ وہ اپنی زندگی میں کیا کر رہی ہیں۔ خود کو نہیں سمجھتی تھی۔ جو کچھ میں پوسٹ کرتی تھی۔
علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کب واپس آؤں گی لیکن نہ وہ تصاویر واپس آئیں گی اور نہ وہ علیزے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔ اس سے قبل ایک ویڈیو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر یعنی صدمے کے بعد پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں، جو انہیں شوبز انڈسٹری کے منفی تجربات کے باعث ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ان تجربات نے انہیں ذہنی طور پر بہت تھکا دیا اور وہ خود سے نفرت کرنے لگیں کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ کیوں بنیں۔ علیزے نے اعتراف کیا، ’جو کچھ میں نے جھیلا، اس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میں نے یہ شعبہ اختیار ہی کیوں کیا‘۔
