اداکارہ خوشبو  کی ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو نےشوہرارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ۔

ایک حالیہ انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکا دہی کا الزام لگایا اور کہا کہ ارباز ان کے لیے سب کچھ تھے، لیکن جب زندگی میں مشکلات آئیں تو وہ ان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی، بلکہ ارباز اچانک بغیر کوئی اطلاع دیے چلے گئے اور پھر لوٹ کر واپس نہیں آئے۔ خوشبو نے انکشاف کیا کہ انہیں گئے پانچ سال گزر چکے ہیں، لیکن وہ آج بھی ان کی یادوں میں زندہ ہیں۔

اداکارہ نے جذباتی لہجے میں کہا کہ کئی برسوں سے انہیں ارباز کو دیکھنے کا موقع تک نہیں ملا، اور وہ آج بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ارباز نے اچانک خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

خوشبو کے مطابق، اگر وہ صرف ایک عام گھریلو خاتون ہوتیں تو شاید حالات مختلف ہوتے، لیکن انہوں نے گھر کے تمام فرائض اور ذمے داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل گھر پر موجود ہیں، لیکن کسی نے ان کی خبر تک نہ لی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے دونوں بیٹے گزشتہ پانچ برس سے ان کے ساتھ ہیں، جبکہ ارباز خان سے ان کی علیحدگی ہو چکی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!