عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر ،فلسطینی صدر محمود عباس ،تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس پرتپاک انداز اور گرمجوشی سے ملے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!