اداکارہ شروری واگھ نے دادی کی ساڑھی پہن کر بجلیاں گرادیں

اداکارہ شروری واگھ نے 35سالہ پرانی دادی کی ساڑھی پہن کر مداحوں پربجلیاں گرادیں۔
بھارتی اداکارہ شروری واگھ نےمذہبی تہوار کے موقع پر اپنی دادی کی پرانی ساڑھی پہنی۔سلک کی چمکدار جامنی رنگ کی ‘کانجیورام ساڑھی‘ میں دیکھنے والے دیکھتے رہی رہ گئے۔اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویربھی اپ لوڈ کی گئیں ہیں جن پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
شروری کا کہنا تھا کہ یہ ساڑھی اُن کی دادی نے والدہ کو دی اب ان سے مجھے ملی ہے۔تصاویر میں انہیں اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ بھگوان گنیش کی ایک چھوٹی سی مورتی تھامے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کوترجیح دیتا ہوں،شاہ رخ
شروری کا کہنا تھا کہ ‘گنیش چتُورتھی سال کا سب سے جادوئی وقت اور میرا سب سے پسندیدہ تہوار کہوں گی ۔
