افغانستان کو مبارکباد،کرکٹ ہے کچھ بھی ہو سکتاہے

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس شکست سے ٹیم کو دکھ ہوا ہے، بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان کو مبارک پیش کرتا ہوں، کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شکست سے ٹیم کو دکھ ہوا ہے، بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی جبکہ مڈل اوور میں اسپینرز نے اچھے اوورز نہیں کیے، فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں کی سوچ کہیں اور ہوتی، معلوم نہیں کیا سوچ رہے ہوتے ہیں، کوشش ہوگی جیتنے میچز ہیں انہیں جیتیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر کپتانی کا بوجھ نہیں، جب بیٹنگ کرتا ہوں تو صرف اپنی بیٹنگ کرتا ہوں، جب کپتانی کی باری ہوتی ہے تو پوری کپتانی کرتا ہوں۔
