افغان ہمارے مہمان نہیں، خود ہی واپس چلے جائیں : محسن نقوی

 

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہےکہ آپ لوگ خود سے واپس چلے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کو واپس بھیج رہے ہیں،پنجاب،بلوچستان اور سندھ سے افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے تاہم افغان باشندوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں افغان شہریوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے لیکن افغان باشندوں کی واپسی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، افغان باشندوں سے درخواست ہے باعزت طریقے سے اپنے وطن لوٹ جائیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغان شہری ملوث تھے، اس کے علاوہ جتنے حملے ہوئے ان میں افغانی ملوث نکلے،ہم مزید بم دھماکوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر تک 4 لاکھ افغان باشندوں کو طورخم بارڈر سے واپس بھیجا، اب جوبھی افغان واپس پاکستان آنےکی کوشش کرے گا تو گرفتار کرلیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کاکہنا تھاکہ قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں اور قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز چل رہی ہیں، یہ نہیں ہوسکتا سوشل میڈیا پر جو چاہیں خبر لگادیں اور اب سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں ہیں،بطور صحافی یقین رکھتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے ہونا چاہیے لیکن آزادی اظہار رائے اہمیت رکھتی ہے لیکن فیک نیوز کی اجازت نہیں، اب سوشل میدیا پر غطل خبر پر کریک ڈاؤن کریں گے۔

 

Back to top button