آکسفورڈ یونین کا صدرعمرانڈو ہونے کی وجہ سے فارغ

بین الاقوامی شہرت کی حامل برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس یونین کے پاکستانی نژاد صدر احمد نواز کو انکے عمرانڈو ہونے کی وجہ سے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے، انکی جگہ چارلی میکنٹوش نے قائم مقام صدر کا چارج سنبھال لیا ہے، آکسفورڈ یونین نے احمد نواز کے غیرسنجیدہ رویے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یونین کے 421 ممبران میں سے 251 نے احمد نواز کو صدارت سے فارغ کرنے جبکہ 164 نے برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیے، 6 ووٹ ضائع ہوئے۔
یونین کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ احمد نواز اپنی صدارت کو غلط طور پر استعمال کرتے ہوئے عمران خان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ یہ اعتراض بھی کیا گیا کہ وہ یونین کے چھ میں صرف چار اجلاسوں میں شریک ہوئے جبکہ دو اجلاسوں میں غیر حاضر رہے حالانکہ وہ یونین کے صدر ہیں، احمد نواز کی جانب سے غیر حاضری کی وجہ صحت کی خرابی بتائی گئی جس کو یونین نے سفید جھوٹ قرار دیا۔
یونین اراکین کے مطابق پاکستانی نژاد صدر کا رویہ بطور ایک منتخب عہدیدار کے نہایت غیر مناسب رہا ہے، انکے عمرانڈو پن کو آمرانہ اور جارحانہ قرار دیا گیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ ٹم گرین نے بتایا کہ یونین کے دو مرکزی عہدیدار پہلے ہی احمد نواز کیخلاف بطور احتجاج مستعفی ہو چکے ہیں۔
اکاؤنٹ بحال ہونے کے باوجود ٹرمپ کا ٹوئیٹرپرجانے سے انکار
جس کی وجہ انکا غیرسنجیدہ رویہ ہے، کمیٹی اراکین نے یونین کے اجلاس کے دوران احمد نواز کو موبائل پر گیم کھیلتے بھی دیکھا جسے کہ انتہائی نا مناسب قرار دیا گیا۔ گرین نے مزید الزام لگایا کہ نواز اور ان کے چیف آف اسٹاف اسرار خان نے اختیارات کے غلط استعمال سے یونین کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے اپنی فراغت کے عمل میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران بھی احمد نواز نے اپنے مخالف ووٹرز کو عمارت سے نکالنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب آکسفورڈ زون کے صدر احمد نواز کا کہنا ہے کہ انہیں جبری طریقے سے صدارت سے ہٹایا گیاہے۔ نواز دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں ’دھمکیوں، ٹارگٹ اور بلیک میلنگ‘ کا سامنا کرنا پڑا۔
احمد نواز کے چیف آف سٹاف اسرار خان نے امجد نواز کے حق میں بولتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب کئی صدور نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اجلاسوں میں شرکت نہیں کی، اور یونین نے اس کو تسلیم کیا۔
لیکن اب احمد نواز کی جگہ چارلی میکنٹوش کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس یونین کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
