3 کھرب 9 ارب روپے لاگت کے 28 منصوبوں کی منظوری

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے تعلیم، ٹیکنالوجی، توانائی، فزیکل پلاننگ اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں 3 کھرب 9 ارب 14 لاکھ روپے کے 28 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

 رپورٹ کے مطابق ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری وزارت پلاننگ، ممبران پلاننگ کمیشن اور مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فورم نے بنیادی طور پر سندھ میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کے ذریعے سیلاب سے نمٹنے کے پروگرام کی منظوری دی، جس کی مالیت جے آئی سی اے کی جانب سے ایک ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ہے۔

Back to top button