چین کیساتھ تعلقات پر پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا،امریکی سفیر

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات یا امریکا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے امریکا پاکستان پر دباؤ نہیں ڈال رہا۔

 انہوں نے گزشتہ شب پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز (پی سی ایف آر) کے زیرِاہتمام ’امریکا پاکستان تعلقات: حال اور مستقبل‘ کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد اور احسن مختار زبیری بھی موجود تھے۔

پاکستان کے اقتصادی تعلقات کے موضوع پر ڈونڈ بلوم نے کہا کہ بہت سے شراکت داروں کے درمیان تجارت اقتصادی خوشحالی کے لیے اہم ہے، یقیناً تجارت بھی مساوی ہونی چاہیے، ہمارا چین کے لیے پیغام ہے کہ وہ منصفانہ تجارتی شرائط کے ساتھ آگے بڑھے اور یقیناً پاکستان کا بھی اپنے اقتصادی تعلقات میں یہی مطالبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سے 40 برسوں سے امریکا میں بہت سے پالیسی ساز پاکستان کو افغانستان کے ساتھ امریکی تعلقات کی عینک سے دیکھتے ہیں، حال ہی میں کچھ مبصرین نے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو چین، بھارت اور روس کے تناظر میں دیکھنے کی کوشش کی لیکن میں

پمز ہسپتال کا ایئرکنڈیشننگ کا نظام خراب،2دن میں 4مریض دم توڑ گئے

صورتحال کو مختلف انداز میں دیکھتا ہوں۔

Back to top button