پمز ہسپتال کا ایئرکنڈیشننگ کا نظام خراب،2دن میں 4مریض دم توڑ گئے

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایڈہاک سسٹم کو کم از کم چار مریضوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جو کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دم گھٹنے والی گرمی کی وجہ سے ہوئیں۔
ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ ان مریضوں کو ہیٹ اسٹروک سمیت صحت کے مختلف مسائل کے ساتھ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں لایا گیا تھا لیکن وارڈ میں ایئر کنڈیشن کے غیر فعال نظام کی وجہ سے حالت بگڑنے کے بعد وہ انتقال کر گئے۔
انہوں نے ہسپتال میں دم گھٹنے والی گرمی پر بھی احتجاج کیا جو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کی جان لے رہا ہے اور جس نے ڈاکٹروں کے لیے کام کرنا بھی ناممکن بنا دیا ہے۔گرمی کے باعث بعض حاضرین بے ہوش بھی ہوگئے۔بعد میں ڈاکٹرز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات بھی ہوئی لیکن انہیں یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ مسئلہ فوری طور پر حل نہیں کیا جا سکتا۔
