پنجاب میں ایئرایمبولینس کی سروس شروع ہو گئی

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریضوں کی منتقلی کیلئے سروس شروع ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا،،آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی کو میانوالی سے ریسکیو ایئرایمبولینس کی مدد سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، میانوالی کی چالیس سالہ حلیمہ بی بی دو رز قبل چھت سے گرکرمفلو ج ہوگئی تھی اوع جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا۔

میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے حلیمہ بی بی کے علاج کے لئے راولپنڈی ریفر کیا تھا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو”گولڈن آور“ میں میانوالی سے راو لپنڈی کامیابی سے منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر راضون نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔

فرینکفرٹ میں سفارتخانے پرحملہ،جرمن سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

ریسکیو ایئر ایمبولینس کی ،حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کا کہنا ہے  وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بہت بہت شکریہ، ہماری لیے رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شری کا حق ہے، ضرور دیا جائے گا۔

Back to top button