چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کا نئی گاڑیاں فراہمی کامطالبہ مسترد

سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کا نئی گاڑیاں دینے کامطالبہ مسترد کردیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔قائمہ کمیٹیوں کے چییرمینوں نے  انھیں فراہم کی جانے والی گاڑیوں کے پرانا اور ناکارہ ہونے کی شکایات کی تھیں ۔سپیکر کی ہدایت پر تمام گاڑیوں کی مرمت کرکے انھیں چییرمینوں کے حوالے کردیا گیا۔

پنجاب میں ایئرایمبولینس کی سروس شروع ہو گئی

ذرائع کے مطابق چیئرمین مسلسل نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر سپیکر نے انکار کردیا

ذرائع کے مطابق سپیکر نے چیئرمینوں کو کہا کہ میرے پاس موجود گاڑی 2015 ماڈل کی ہے۔۔سپیکر کا چییرمینوں کو جواب۔آپ کو دی گئی گاڑیاں 2017 اور 2019 ماڈل کی ہیں ۔اتنے  فنڈز نہیں کہ نئی گاڑیاں خریدی جائیں ۔وزیراعظم کی طرف سے بھی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بھی نئی گاڑیوں کےلیے فنڈز دینے سے انکار کردیا تھا ۔

Back to top button