اسد قیصرنے حکومت پرارکان کی خریداری کاالزام لگادیا

سابق سپیکر اسد قیصر نے حکومت پر ارکان اسمبلی کی خریداری کاالزام عائد کردیا۔

 تحریک انصاف کے ایم این اے اسد قیصر کا پریس کانفرنس کرتے ہوے کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کے لیے بڑی بڑی  آفرز ہورہی ہیں۔ارکان اسمبلی کو دباو میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کا نئی گاڑیاں فراہمی کامطالبہ مسترد

اسد قیصر کاکہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک گیر پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ملک بھر میں امن اوامان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے،بانی چئیرمین،بشری بی بی اور دیگر اسیران کو ناحق جیلوں میں قید کر رکھا ہے،ہمارے کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابسطہ لوگوں کو غیر قانونی اغوا کیا جا رہا ہے۔

سابق سپیکر نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے۔میرا عوام کے لیے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے۔ایک طرف ملک بھر میں آگ و خون کا کھیل کھیلا جاُرہا ہے۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔عوام نے آئندہ جمعہ کو احتجاج کو کامیاب کرنا ہے۔جی ڈی اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

Back to top button