عمران خان سے جیل میں کس کس نے ملاقات کی ؟تفصیلات جاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنیوالوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر 2023 سے جولائی 2024 تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئی۔ملاقاتوں میں 88 وکلاء، 223 سیاسی دوست، 119 فیملی اور 14 اسپیشل ڈاکٹر شامل ہیں۔راولپنڈی عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے 1181 ملاقاتیں ہوئیں،جن میں وکلاء سے591، فیملی سے 273 اور 317 میڈیا نمائندے شامل ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی بانی پی ٹی آئی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے 13 کالز کرائی گی۔
