پاکستانی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم ناروے کپ کیلئے  تیار

پاکستانی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم اوسلو میں ہونیوالے ناروے کپ میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈز کے تعاون سے ملک کے ہونہار اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے تیار 27 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہنے والے ناروے اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کپ میں حصہ لے گی۔

 قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا تھا ملک کے نوجوانوں میں صلاحیت ہے ضرورت صرف انہیں سپورٹ کرنے کی ہے۔تقریب میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ چمپین شپ میں اچھی پرفارمینس کے لیے پر امید ہے

ناروے کپ میں حصہ لینے والی ٹیم کی قیادت محمد عدیل جبکہ کوچنگ کے فرائض محمد رشید نبھائیں گے۔

Back to top button