پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر،ممبران کیخلاف ریفرنس دائرکرنیکافیصلہ

تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف  پیر کو ریفرنس دائر کیاجائے گا۔

ترجمان  کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کےخلاف ریفرنس بیرسٹر علی ظفر دائر کریں گے ۔بانی پی ٹی آئی نے بطور وکیل علی ظفر کو الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی زمہ داری سونپی  گئی۔ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ریفرنس میں پی ٹی آئی سے بلہ چھننے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے، عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا،اسلام آباد کے الیکشن ٹرائیبونل میں تبدیلی کو بھی ریفرنس میں جواز بنایا جائے گا ۔ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالت اعظمیٰ کے فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کئے جائیں گے۔

Back to top button