عطا تارڑ نے بنوں واقعہ کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قراردیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بنوں واقعہ کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دیدیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی  نے ہمیشہ  انتشاراورتشدد کی سیاست کی ہے ۔بنوں واقعہ تحریک انصاف نے خود کیا ہے ۔ بنوں واقعہ میں آپ کے لوگ ملوث ہیں۔ آپ خودہی کیسے انکوائری  کراسکتے ہیں ۔ملک میں عدم استحکام اور انتشار پیدا کرنا ہی پی ٹی آئی کامنشوراورمشن ہے ۔ یہ لوگ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔کسی جلسے میں لوگ بےہوش  ہوئے تو بانی پی ٹی آئی خوش ہوئے ۔ ان کی کوشش رہی کہ اپنے لوگوں کو مروا کرالزام حکومت پر لگایاجائے۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ  یہ لوگ شہداء کی قربانیوں کا بھی پاس نہیں رکھتے ۔بنوں میں تاجروں کا امن مارچ تھا اس میں سیاسی جماعتوں کے لوگ شامل ہوئے۔تاجروں کے احتجاج میں تحریک انصاف بھی شامل ہوئی ۔ پی ٹی آئی نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کے واقعہ پر دفترخارجہ نے اپنااحتجاج ریکارڈکرایاہے۔ دفترخارجہ نے جرمن حکام سے کہاہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتارکیاجائے۔ حکومت ملک کی ترقی اوراستحکام کے لئے کام کررہی ہے

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں جدیدسہولیات میسرہیں ۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اذیت پہنچانے کاکوئی حکم نہیں دیا

Back to top button