ائیرلفٹ پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کیوں کر رہی ہے؟

مارچ 2019 میں کرونا کی وبا کے دوران لاہور سے ہوم ڈلیوری سروسز کا آغاز کرنے والی کمپنی’’ائیرلفٹ‘‘ نے ابتدائی کامیابیوں کے بعد نقصان میں جانے کے باعث پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ائیرلفٹ اس وقت کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں سروسز فراہم کر رہی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق کوئیک کامرس اسٹارٹ اپ ‘ائیر لفٹ’ کی پاکستان میں سروس مستقل طور پر بند ہو رہی ہیں، ائیر لفٹ ابتدائی طور پر ایک بس سروس تھی جو بعدازاں ایک ڈیلیوری سروس بن گئی جس نے گزشتہ سال مقامی سطح پر کسی بھی اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ساڑھے 8 کروڑ ڈالرز اکھٹے کیے تھے جس بنا پر اس سے ایک کامیاب کمپنی قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم ائیر لفٹ نے مالی نقصانات کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدرآباد اور پشاور جیسے شہروں میں اپنی سروس بند کر دی ہیں اور تنخواہوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپنے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو فارغ بھی کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے چند مہینوں میں ائیر لفٹ لاہور کراچی اور اسلام آباد میں بھی اپنے آپریشنز ختم کر دے گی۔

سری لنکا میں معاشی بحران عوامی بغاوت کی وجہ کیسے بنا؟

سٹارٹ اپ ڈیٹا پورٹل کرنچ بیس کے مطابق ائیر لفٹ نے اپنے حالیہ سرمایہ کاروں ‘فیوچر پازیٹو’ اور ‘موونگ کیپیٹل’ کے ساتھ 6 راؤنڈز میں کُل 10 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے، پاکستان میں سٹارٹ اپ ایکو سسٹم گزشتہ چند ماہ سے بحران کا شکار ہے جس کے سبب کئی بڑی کمپنیوں نے اپنی سروس معطل یا محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ معروف کیب سروس ’’کریم‘‘ نے حال ہی میں بدلتے ہوئے معاشی تناظر میں اپنی فوڈ ڈیلیوری سروس کو معطل کر دیا ہے، آن لائن بس سروس ‘سیول’ نے بھی گزشتہ ماہ کراچی، لاہور اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی عالمی کساد بازاری کے سبب اپنی سروس معطل کر دی تھیں۔ فرائیٹ مینجمنٹ اسٹارٹ اپ ‘ٹرک اٹ ان’ نے بھی عالمی سطح پر اقتصادی غیر یقینی صورت حال کے باعث حال ہی میں اپنی حکمت عملی از سر نو ترتیب دی ہے اور اپنے کچھ عملے کو چند دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وقف کر دیا۔
فی الوقت اسٹارٹ اپس تیزی سے کسٹمر کے حصول کے لیے نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامان کر رہے ہیں، جبکہ سرمایہ کار کھل کر بھاری سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہیں جس سے اسٹارٹ اپس کو نئے کسٹمرز کے حصول میں مدد مل سکے۔

اسٹارٹ اپس نے اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی میں 22 سودوں میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے تھے جو کہ گزشتہ سہ ماہی سے تقریباً 40 فیصد کم تھے جب یہ رقم 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔

Back to top button