پی ٹی آئی پر پابندی لیگی توعدالت ایک دن میں کالعدم قرار دیدےگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو عدالت ایک ہی دن میں کالعدم قرار دے دےگی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے، اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، ماضی میں جماعت اسلامی پرپابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی، ماضی میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگاسکتے۔
سینیٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والی جماعت سے متعلق مختلف قوانین ہیں، اگر پی ٹی آئی پرپابندی لگائی گئی تو امید ہے سپریم کورٹ ایک ہی دن میں کالعدم قرار دےگی، قوانین پرکوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عدالتیں ضمانت دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے ، یہ لاقانونیت ہے، اس پر پٹیشن فائل کر رہےہیں، عدالت ایکشن لےگی۔
