علی امین گنڈا پور کے بھائی نااہل قرار

الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے بھائی اُمیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا گیا۔
بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کیس کا فیصلہ سنا دیا، چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
ای سی پی نے علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل جانے پر عائد پابندی ختم کر دی۔
ای سی پی کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور گھریلو تقریبات میں شریک ہو سکیں گے، مگر انہوں نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔
کرونا نے مزید 38 افراد کی جان لے لی
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار ڈی آئی خان سٹی مئیر کی نشست پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، الیکشن کمیشن بکاخیل بنوں سے پی ٹی آئی امیدوار مامون رشید کو نااہل کر چکا ہے۔
