بادام دل کے امراض میں مفید قرار

ماہرین صحت نے دل کے امراض پرقابوپانے کیلئے بادام کو مفید قرار دیدیا۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ بادام صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ بادام میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کے لیے فائدہ مند ہیں۔بادام میں موجود مونو اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس دل کی صحت کے لیے مفید ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔بادام کا استعمال وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے کیونکہ یہ بھوک کو کم کرتے ہیں اور زیادہ دیر تک پیٹ بھرے ہونے کا احساس دیتے ہیں۔

کانگو کراچی پہنچ گیا،پہلاکیس رپورٹ

بادام میں وٹامن ای، میگنیشیم اور فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو دماغ کی فعالیت کو بہتر بناتے ہیں اور یادداشت کو مضبوط کرتے ہیں۔بادام میں کیلشیم اور میگنیشیم کی مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔بادام میں موجود وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتے ہیں۔

Back to top button