امریکی گلوکار بریٹ جیمز طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق

امریکا کے مشہور گلوکار اور گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ بریٹ جیمز اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ 18 ستمبر کو پیش آیا جب بریٹ جیمز اپنی اہلیہ اور 28 سالہ بیٹی کے ہمراہ نجی طیارے میں نیش وِل کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ طیارہ سہ پہر تین بجے کے قریب شمالی کیرولائنا کے علاقے فرینکلن میں ایک اسکول کے نزدیک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، تاہم خوش قسمتی سے اسکول کے کسی طالب علم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ بریٹ جیمز کے نام پر رجسٹرڈ تھا، تاہم حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

واضح رہے کہ 57 سالہ بریٹ جیمز نے نوّے کی دہائی میں سولو البم ریلیز کیا تھا، مگر وہ زیادہ تر پردے کے پیچھے سیکڑوں گانے لکھنے اور کمپوز کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں دو مرتبہ گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Back to top button