پنجاب کے تین وزرائےاعلیٰ میں سےحمزہ سب سے مالدا ر نکلے

حمزہ شہباز پنجاب کے ان تین موجودہ اور سابق وزراء اعلیٰ میں سب سے مالدار حکمران کے طور پر سامنے آئے ہیں جو اس وقت کی صوبائی اسمبلی کے رکن بھی ہیں ۔ یہ انکشاف الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کے بارے میں جاری کی گئی رپورٹ میں ہوا ہے ۔رپورٹ میں غریب عوام کے امیر ترین نمائندوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نااہل قرار دئیے گئے عبدالعلیم خان پنجاب کے امیر ترین قانون ساز ڈیکلیئر کیے گئے ہیں۔ عبدالعلیم خان ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

حلف برداری تقریب پر دائر حمزہ شہباز کی درخواست نامکمل قرار

موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، جنھوں نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کیے جبکہ حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے، ان کی پہلی اہلیہ 50 لاکھ روپے اور دوسری اہلیہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں، اس کے علاوہ حمزہ شہباز نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ہے۔

حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہرالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں،حمزہ شہباز سے پہلے پنجاب کے وزیراعلیٰ رہنے والے عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے، انہوں نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی غیر زرعی زمین ظاہر کی جبکہ فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی، پرویز الہٰی کی اہلیہ 10 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی، صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کروڑ 94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے، حنا پرویز بٹ کو 2 عدد گھر تحفے میں ملے جن کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کیے، سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

Back to top button