بچوں سے نفرت کے الزام پر نادیہ افگن کا منہ توڑ جواب

ایک انٹرویو میں جان بوجھ کر بچے پیدا نہ کرنے کا اعتراف کرنے والی اداکارہ نادیہ افگن نے خود پر ہونے والی تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں تین مرتبہ بے اولادی کا علاج کروا چکی ہوں جبکہ دو بار اسقاط حمل سے بھی گزر چکی ہوں، اسی لیے میں نے دنیا بھر کے بچوں کو اپنے ہی بچے قرار دیا تھا۔

حنا ربانی کھر کو سٹائلش سیاستدان کیوں کہا جاتا ہے؟

نادیہ افگن نے انسٹا گرام پر اپنے طویل وضاحتی بیان میں گزشتہ ہفتے دیئے گئے اپنے انٹرویو پر لوگوں کی تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی بات کی، اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کو 15 برس ہو چکے ہیں اور ان کے اور شوہر کے درمیان آج تک باہمی عزت، محبت اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کا جذبہ ویسا ہی ہے، جیسا شروع میں تھا۔

اسی دوران نادیہ افگن نے بتایا تھا کہ ان کے پاس دو کتے ہیں، کیوں کہ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پوری دنیا کے بچوں کو اپنے بچے سمجھتی ہیں اور انہیں اپنے بچوں کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔
اداکارہ کے مطابق وہ بچوں کی پرورش سے متعلق پریشان رہتی ہیں اور آج کل کے دور میں وہ لوگ بڑے بہادر ہیں، جن کے بچے ہیں اور وہ ان کی بہتر پرورش کر رہے ہیں، اداکارہ کے اس ویڈیو بیان کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، جس پر متعدد ویب سائٹس نے خبریں بھی شائع کیں۔

نادیہ افگن کی ویڈیوز وائرل ہونے اور شوبز ویب سائٹس کی جانب سے خبریں شائع کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بیان کو غلط سمجھا اور انہیں بچوں سے نفرت کرنے والی خاتون کے طور پر پیش کرتے ہوئے ان پر تنقید کی۔لوگوں کی تنقید کے بعد نادیہ افگن نے 16 جون کو انسٹاگرام پر طویل پوسٹ کی اور اس پر دکھ کا اظہار کیا کہ ان پر تنقید کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔

نادیہ افگن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس معاملے پر کبھی بھی بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم وہ اپنے انٹرویو کے بعد ہونے والی تنقید دیکھ کر وہ اس سنگین مسئلے پر پہلی بار عوامی سطح پر بات کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ ان پر تنقید کرنے والی زیادہ تر خواتین تھیں، جن سے متعلق ان کا خیال تھا کہ عورتیں ہی عورتوں کی تکالیف اور مسائل کو سمجھتی ہیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔ نادیہ افگن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی شادی کو 15 برس ہو چکے، اور ان کے شوہر نے بھی یہی سوچا تھا کہ ان کے اپنے بچے ہوں مگر خدا کو کچھ اور منظور تھا، گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران ان کے دو حمل ضائع ہو چکے ہیں جب کہ تین بار بے اولادی کا سخت ترین علاج بھی کروایا مگر انہیں ناکامی ملی۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں نے آئی وی ایف کے ذریعے بھی بچہ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ اسکے علاوہ ہارمونز کی خرابی کے باعث وہ زائد الوزنی کا بھی شکار بنیں، جس وجہ سے وہ کافی عرصہ ڈپریشن میں بھی رہیں، انہیں ہمیشہ تیسرے اسقاط حمل کا خوف بھی رہا اور وہ شدید اضطراب اور تکلیف سے گزریں۔

نادیہ افگن نے اپنی پوسٹ میں شوہر کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ اس پورے عرصے میں ان کے شوہر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صحت کا بھرپور خیال رکھا، ان کا ساتھ دیا، جس وجہ سے ہی ان کی زندگی بہتر بنی۔ اداکارہ کی جانب سے اپنے ذاتی قصوں کو بیان کرنے کے بعد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بہادر خاتون قرار دیا اور لکھا کہ انہیں کوئی صفائی پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی، شوبز شخصیات کی طرح عام مداحوں نے بھی ان کی تعریفیں کیں اور انہیں بہادر قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں کو بزدل لکھا۔

Back to top button