نیگلیریاوائرس سے متاثرہ ایک اورشخص دم توڑ گیا

کراچی میں نیگلیریا وائرس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی کے رہائشی 29 سالہ نوجوان نیگلیریا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کو 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں، 11 ستمبر کو مریض کو نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا کی تصدیق مریض کے انتقال کے بعد 12 ستمبر کو ہوئی، رواں سال نیگلیریا سے اموات کی تعداد میں 5 ہوگئی۔
رواں سال نیگلیریا سے کراچی میں پہلی موت 23 فروری کو ہوئی تھی، جب گلشن اقبال کی رہائشی ایک 36 سالہ خاتون 23 فروری کو ایک نجی ہسپتال میں اس مہلک انفیکشن سے انتقال کر گئی تھیں۔
حکام کے مطابق مریضہ کو 18 فروری کو علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں اور ایک دن بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، نیگلیریا فاؤلری کی موجودگی کی تصدیق مریضہ میں ان کے انتقال کے ایک دن بعد 24 فروری کو ہوئی تھی۔

Back to top button