قومی اسمبلی:چیف آف ڈیفنس فورسز سےمتعلق دفاعی افواج ایکٹ2026منظور

قومی اسمبلی نےپاکستان دفاعی افواج ایکٹ 2026منظورکرلیا، ایکٹ تیرہ نومبر 2025سے نافذالعمل ہوگا۔

ایکٹ تحت دفاعی افواج کا ایک ہیڈ کوارٹر قائم کیا جائے گا، دفاعی افواج کا ہیڈ کوارٹر مسلح افواج کا ہیڈ کوارٹر ہوگا، دفاعی افواج کا ہیڈ کوارٹر چیف آف ڈیفنس فورسزکی کمان اور اختیارات کے تحت زمہ داریاں سر انجام دے گا۔

ڈیفنس ہیڈ کوارٹر قومی سلامتی دفاع اور مسلح افواج سے متعلق تمام امور میں وزیر اعظم کا اعلی فوجی مشیر ہوگا، چیف آف ڈیفنس فورسز مسلح افواج کی عملی کمانڈ اور کنٹرول کا اختیار حاصل ہوگا، مذکورہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ضمن میں چیف آف ڈیفنس فورسز وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوگا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز ایسے اختیارات استعمال کرے گا جو کثیر الجہتی انضمام عملی ہم آہنگی رابطہ کاری اور تمام امور کو مشترکہ اور نگرانی کے لئے ضروری ہوں، چیف آف ڈیفنس فورسز مسلح افواج سے متعلق قوانین کے مطابق کسی شخص کو آئین کے آرٹیکل 243کے تحت تقرر کردہ اشخاص کے علاؤہ ملازمت سے ریٹائر ،سبکدوش یا برطرف کرسکے گا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز متعلقہ قوانین کے مطابق استعفی کو منظور یا مسترد یا ملازمت کو برقرار رکھ سکے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز کسی شخص کی ریٹائرمنٹ کی عمر یا ملازمت کی مدت کی حد میں کمی کرسکے گا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز ایسے دیگر اختیارات استعمال کرسکے گا اور ایسے فرائض منصبی سر انجام دے سکے گا جیسا وفاقی حکومت صراحت کرے گی، وفاقی حکومت ایکٹ کے احکامات کو موثر بنانے کے لئے قواعد و ضوابط وضع کرے گی۔

 

چیف آف ڈیفنس فورسز ایکٹ کے احکامات وضع کردہ قواعدو ضوابط کو موثر بنانے کے لئے ہدایات احکامات صادر کرسکیں گے، ایکٹ کے احکامات کو موثر بنانے میں مشکلات درپیش ہوں یا فی الوقت نافذ العمل کسی دوسرے ایکٹ کے درمیان عدم مطابقت پر صدر مملکت ایسے مشکل کا ازالہ کریں گے۔

 

Back to top button