اسلام آباد میں رینجرز تعیناتی کی منظوری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کے پیش نظررینجرزتعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت داخلہ نےرینجرزاورفرنٹیئر کور تعیناتی کی منظوری دےدی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
چیف کمشنر نےرینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئےوزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ رینجرز اورایف سی کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گےاوروفاقی پولیس کی امن وامان کے معاملے پرمعاونت کریں گی۔
خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان نے24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دےرکھی ہے،اس کےعلاوہ احتجاج کی تیاریوں کےحوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان اورپارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اورعلی امین گنڈاپورگزشتہ روز مذاکرات کاپروپوزل لیکراڈیالہ جیل پہنچے تھےجہاں بانی پی ٹی آئی نےپروپوزل میں شامل کچھ چیزوں پراعتراض اٹھایا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے پروپوزل پرمزیدبات چیت کیلئے وقت مانگاہے،مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نےدونوں رہنماؤں کوگرین سگنل دے دیا۔
ذرائع نے بتایاکہ آج کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جس پرانہوں نے مذاکرات میں پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کاعمل ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزا ہے،جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور مذاکرات میں مزید پیشرفت کےبعد24 نومبرکے احتجاج سےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کےچیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالا جیل میں ملاقات کی تھی۔
ذرائع کےمطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی اوردو گھنٹےتک جاری رہی،ملاقات میں24 نومبر کےاحتجاج اور سیاسی و پارٹی امورپرگفتگو ہوئی۔
یہ دو دن میں علی امین گنڈاپور کی عمران خان سےدوسری ملاقات تھی۔